29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ریمنڈ کیس ،کسی ایک ادارے پرذمہ داری عائدکرنامناسب نہیں ، گیلانی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ریمنڈ ڈیوس کیس کے عدالتی فیصلے کی مکمل تائید کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کیس کے حوالے سے کسی ایک ادارے پر ذمہ داری عائد کرنا نامناسب ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ اپوزیشن سمیت تمام ملکی سیاسی قیادت نے اتفاق کیاتھا کہ کیس کا فیصلہ عدالت کرے گی جواکثریتی عوامی جذبات کے مطابق بھی تھا، عدالت نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کا فیصلہ دیا، جس پر حکومت نے عمل کیاہے۔لہذا کسی ایک ادارے کو اس معاملے پر ذمہ دار ٹھہرانا مناسب نہیں ہے۔