29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ریمنڈڈیوس کی رہائی :ذمہ دار حکومت پنجاب ہے،الطاف حسین
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ امریکی جاسوس ریمنڈڈیوس کی رہائی کی تمام ترذمہ داری حکومت پنجاب پرعائدہوتی ہے کیونکہ ریمنڈڈیوس کے ہاتھوں پاکستانیوں کے قتل کاواقعہ لاہورمیں ہوااور حکومت پنجاب ہی اس کیس میں پروسیکیوشن تھی ۔ اگر ریمنڈڈیوس کی رہائی دیت کے شرعی قانون کے تحت خوں بہااداکرنے کے بعدعدالتی فیصلے کے تحت ہوسکتی ہے توامر یکہ بھی شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں بے گناہ مارے جانے والوں کے ورثاء کوخون بہااداکرے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار ایم کیوایم کے 27ویں یوم تاسیس کے موقع پرجمعرات کی شب نائن زیروعزیزآباد کراچی ، حیدرآباد،میرپورخاص، سکھر، نوابشاہ، ٹنڈوالہ یار، سانگھڑ،جامشورواورلاہورمیں تجدیدعہدوفا کیلئے جمع ہونے والے کارکنوں سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم 18مارچ کوقائم ہوئی اورعلم الاعدادکے مطابق 18کامجموعہ 9 بنتاہے جواعدادمیں سب سے بڑاعددہے ۔آج ایم کیوایم کا 27واں یوم تاسیس ہے اور27کامجموعہ بھی 9 بنتاہے جواس بات کااشارہ ہے کہ آنے والے وقت میں متحدہ قومی موومنٹ ملک کی سب سے بڑی جماعت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ قوم کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ صدیقی جس نے کسی کوقتل نہیں کیااگرپھربھی اسکی رہائی کے عوض امریکی حکومت کودیت چاہیے تو 18کروڑپاکستانی بھی ایک ایک روپیہ جمع کرکے 18کروڑروپے دیت کے طورپردینے کیلئے تیارہیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ پنجاب کی حکمراں جماعت مجھ پر تنقید کرتی ہے کہ الطاف حسین باہرکیوں بیٹھے ہوئے ہیں۔میں باہربیٹھ کرملک کی غیرت وحمیت کے خلاف کوئی بات نہیں کرتالیکن جورہنمامجھ پر طعنے کستے ہیں اور اپنے آپ کومحب وطن کہتے ہیں ان کاعمل عوام نے دیکھ لیاہے کہ ریمنڈ ڈیوس کامعاملہ ہویاکوئی اورقومی معاملہ ہو پنجاب کے حکمراں فوراًملک سے بھاگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی جاسوس ریمنڈڈیوس کی رہائی کی تمام ترذمہ داری حکومت پنجاب پرعائدہوتی ہے کیونکہ ریمنڈڈیوس کے ہاتھوں پاکستانیوں کے قتل کاواقعہ لاہورمیں ہوااور حکومت پنجاب ہی اس کیس میں پروسیکیوشن تھی ۔جس دن فیصلہ ہوااسی دن پنجاب کے وزیراعلیٰ اپنے بڑے بھائی کی طرح ملک سے باہرکیوں چلے گئے؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج جو لوگ کہتے ہیں کہ خون بہادے کرریمنڈڈیوس کورہاگیاتوبہت سے حساب امریکہ پربھی قرض ہیں،ایک ایک پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ اس معاملے کاذمہ دار صرف فوج، آئی ایس آئی ، عدلیہ اورحکومت پر تھوپنے کے بجائے اس بات پرغورکرے کہ اگرہمارے حکمراں کمزورہیں اورامریکہ کے غلام ہیں توکیوں ہیں؟ اسلئے کہ ہم باربارانہیں ووٹ دیتے چلے آئے ہیں۔آج ایک ایک پاکستانی کویہ فیصلہ کرناہوگاکہ ہم آزمائے ہوئے سیاستدانوں کے بجائے متحدہ کوووٹ دینگے۔