29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پچاس بریگیڈئیر اور100 سے زائد کرنل کے عہدے پر ترقی پا گئے
جنگ نیوز -
راولپنڈی…آرمی پروموشن بورڈ نے کرنل عہدہ کے50افسران کو بریگیڈئیر اور100 سے زائد لیفٹننٹ کرنلز کو کرنل کے عہدہ پر ترقی دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی پروموشن بورڈ کے اجلاس میں ایک ہزار افسران کے نام ترقی کے لیے زیرغور آئے جن پر فیصلے کرتے ہوئے50 کرنل عہدہ کے افسران کو بریگیڈئیر اور سو سے زائد لیفٹننٹ کرنلز کو کرنل کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی ہے۔ اجلاس آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی زیرصدارت تین روز تک جاری رہا۔