تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بھارت: ارکان پارلیمنٹ کو خریدنے انکشاف پر دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی

جنگ نیوز -
نئی دہلی…من موہن حکومت کی جانب سے امریکا بھارت سویلین نیوکلیئر معاہدے کی حمایت میں ارکان پارلیمنٹ کو خریدے جانے کے انکشاف سے بھارت کے دونوں ایوانوں میں آج بھی خوب ہنگامہ ہوا،تاہم بھارتی وزیر اعظم نے الزامات کی تردید کی ہے۔خفیہ امریکی مراسلے شائع کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس نے انکشاف کیاتھا کہ سن دو ہزار آٹھ میں اعتماد کی تحریک جیتنے کے لیے کانگریس نے بڑی رقوم دے کر اراکین پارلیمنٹ کے ووٹ خریدے تھے۔انکشاف نے بھارت میں ہنگامہ کھڑاکردیااور اپوزیشن نے من موہن سے استعفیٰ کامطالبہ سامنے آیا۔تاہم بھارتی وزیر اعظم کا کہناتھاکہ انہوں نے کسی کو اعتماد کا ووٹ خریدنے کی ہدایت نہیں دی، وہ اس کام میں ملوث نہیں نہ ہی انہیں ایسی کسی کارروائی کا علم ہے۔نئی دلی میں ایک کانفرنس میں اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے من موہن نے کہا کہ انہیں خفیہ مراسلوں کی صداقت پر شک ہے۔ جن لوگوں کے نام مراسلے میں لئے گئے وہ ان الزامات سے انکار کرتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.