29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پرناب مکھر جی کو وزیر خزانہ بنانے پرامریکاکو تحفظات تھے،وکی لیکس
جنگ نیوز -
نئی دہلی … وکی لیکس نے بھارت کے بارے میں مزید نئے انکشافات کیے ہیں۔خفیہ مراسلے کے مطابق امریکاکو پرناب مکھر جی کے وزیر خزانہ بنائے جانے پر تحفظات تھے۔وکی لیکس کے مطابق امریکا کو امید تھی کہ پی چدم برم یا مونتک سنگھ میں سے کوئی ایک بھارتی وزارت خزانہ کا منصب سنبھالے گا لیکن ایسانہیں ہوا۔ بھارت نے پرناب مکھرجی کو وزیر خزانہ بنادیا ۔اس کی وجہ معلوم کرنے کیلئے چودہ ستمبر دو ہزار نو کو نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے کوہلیری کلنٹن کی جانب سے مراسلہ بھیجا گیاتھا۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ معلوم کیاجائے کہ پرناب مکھرجی کا تعلق کس صنعتی یا کاروباری گروہ سے ہے جس کی وجہ سے وہ اس وزارت کے حق دار بنے۔امریکادراصل یہ بھی جاننا چاہتا تھا کہ بھارتی وزیر خزانہ اپنی پالیسیوں کے سلسلے میں کس سے مدد طلب کریں گے اورآنیوالے بجٹ کیلئے ان کی ترجیحات کیا ہوں گی اور ان کی نظر میں بھارت امریکا معاشی تعلقات کی کیا اہمیت تھی۔