29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ورلڈ کپ:سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 112رنز سے شکست دیدی
جنگ نیوز -
ممبئی …سری لنکا نے ورلڈ کپ کرکٹ کے گروپ اے کے میچ میں نیوزی لینڈ کو 112رنز سے ہرا کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے، گوکہ اس میچ کے نتیجے سے دونوں ٹیموں کے اگلے مرحلے کے حوالے سے کوئی فرق نہیں پڑیگا کیونکہ دونوں ہی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہلے ہی اپنی جگہ بناچکی ہیں، بہترین بیٹنگ پرفارمنس پر آئی لینڈر قائد سنگا کارا کو میچ کا مرد بحران قرار دیا گیا۔اس سے قبل ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کا ٹاس آئی لینڈر قائد سنگاکارا نیجیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کیویز کو جیت کے لیے 266رنز کا ہدف دیا ہے،جواب میں کیوی ٹیم 35اوورز میں 153رنز پر ڈھیر ہوگئی، سوائے کپتان راس ٹیلر 33،فرینکلن 20،جیکب اورم 20اور رائیڈر 19کے علاوہ کوئی دوسرا کیوی بیٹسمین جچی تلی آئی لینڈرز بولنگ کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکا،کیویز کی تباہی میں مرکزی کردار عالمی شہرت یافتہ ریکارڈساز اسپنر متیاہ مرلی دھرن نے ادا کیا اور چار قیمتی وکٹیں اپنے نام کیں، انکے علاوہ مینڈس نے دو جبکہ لسیتھ مالینگا، کولا سیکرا ،اجنتا مینڈس اورتلکا رتنے دلشان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔یاد رہے کہ یہ میچ ممبئی سے جیو سوپر پر براہ راست دکھایا جارہا ہے۔