29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پٹرولیم گروپ کا درآمدی بل7ارب21کروڑ ڈالرتک پہنچ گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں پاکستان کا پٹرولیم گروپ کا درآمدی بل14.4فیصد اضافے کے ساتھ7ارب21کروڑ ڈالر رہا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان نے جولائی سے فروری تک4 ارب36کرور ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات جبکہ2ارب84کروڑ ڈالر سے زائد کا خام تیل درآمد کیا۔خوراک کی مد میں پاکستان نے اسی عرصے کے دوران3ارب 54کروڑ ڈالر کی درآمدات کیں جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں72فیصدزائد رہیں۔ ان آٹھ مہینوں میں مشینری گروپ کی درآمدات3 ارب50کروڑڈالر تک پہنچ گئیں۔ ٹرانسپور ٹ گروپ کی درآمدات میں ان8مہینوں میں ساڑھے چار فیصد کی کمی واقع ہوئی جو ایک ارب24کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ برآمدات کا جائزہ لیا جائے تو مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں ٹیکسٹائل برآمدات میں پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 28.76فیصد اضافہ ہوا جو8ارب63کروڑڈالررہو گئیں ۔