تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

36فٹ کی بلندی سے سوئمنگ پول میں چھلانگ لگانے کا عالمی ریکارڈ

جنگ نیوز -
ڈینور …خطروں سے کھیلنے والے کھلاڑی کٹھن اور انتہائی مشکل مرحلے کو بھی اپنی مہارت اور تجربے کی بنیاد پر با آسانی سَر کرلیتے ہیں جس کی تازہ ترین مثال پیش کی ہے ایک امریکی ڈائیور نے۔امریکی ریاست Coloradoکے شہر ڈینور سے تعلق رکھنے والےDarren TaylorعرفProfessor Splash نامی ماہر ڈائیور نے36فٹ کی بلندی سے صرف 12انچ پانی کی سطح والے سوئمنگ پول میں چھلانگ لگاکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ اس خطرناک کرتب کے لیے ٹیلر سیڑھی کی مددسے36فٹ بلندی تک پہنچا جس کے بعد اس نے صرف12انچ تک پانی سے بھرے پیڈلنگ پول میں ڈائیونگ کے ایک خاص تکنیکی انداز میں چھلانگ لگائی اور بناء خود کو کوئی چوٹ پہنچائے یہ کرتب دکھانے میں کامیاب ہوگیا۔ٹیلر کے اس کارنامے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے تسلیم کرلیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.