29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کام اور ورزش بیک وقت ممکن، خصوصی بائیسائیکل متعارف
جنگ نیوز -
ٹوکیو …عام طور پر کام کی تھکن کے باعث لوگ ورزش کرنے میں سستی ظاہر کرتے ہیں تاہم اب یہ دونوں کام بیک وقت ممکن ہیں۔جاپان کے ایک ڈیزائنر اسٹور نے ایسا بائیسائیکل ریک متعارف کروایا ہے جسے ٹیبل کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔انتہائی منفرد انداز کے اس بائیک ریک میں بائیسائیکل کو کھڑا کرنے کے بعد بائیسائیکل کوچےئر جبکہ ریک کو ٹیبل کے انداز میں باآسانی استعمال کیا جاسکتاہے۔اس بائیسائیکل ریک کو مارکیٹ میں دو انداز میں پیش کیا گیا ہے، گھروں میں استعمال کے لیے یہ ریک خاص لکڑی جبکہ سڑکوں پر رکھنے کے لیے اسے دھاتی مٹیریل سے تیار کیا گیا ہے۔اب دیر کس بات کی ہے سائیکلنگ کرکے ورزش بھی کریں اور ٹیبل پر دفتر کا کام کریں یا کھانے پینے کا وقفہ لے لیں۔