29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وزیر اعلیٰ قائم علیشاہ سے بھارتی وفد کی کلدیپ نائر کی سربراہی میں ملاقات
جنگ نیوز -
کراچی…بھارت کے امن وفدنے معروف دانشورکلدیپ نائرکی سربراہی میں وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے ملاقات کی اورخطے میں قیام امن کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کاکہناتھاکہ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کوبھی خطے میں پائیدارامن کے قیام کے لیے مشترکا کوششیں کرناہوں گی۔کلدیپ نائر نے وزیراعلیٰ سندھ کوبتایا کہ دونوں ملکوں کے لوگ امن چاہتے ہیں جس کا واضع ثبوت جنگ گروپ اور دی ٹائمز آف انڈیاکی کاوش ’امن کی آشا‘میں دونوں ممالک کے عوام کی دلچسپی ہے۔انہوں نے بتایاکہ بھارتی فلموں میں اب پاکستان کے تصور کو منفی انداز میں پیش نہیں کیا جاتا ، لوگ بیدار ہوگئے ہیں اور حقائق کو سمجھتے ہیں۔