تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایف بی آر کی نئے بجٹ کے سلسلے میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین سلمان صدیق نے نئے بجٹ کی تیاری کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کردی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین سلمان صدیق گذشتہ کئی روز سے کراچی میں ہیں اور انہوں نے اپنے قیام کے دوران وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان ، کراچی چیمبر ، کراچی اسٹاک ایکس چینج اور صنعتی ایسوسی ایشنز کے سربراہان سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ایف پی سی سی آئی نے نئے بجٹ کی تیاری کے لیے ٹیکسوں کے طریقہ کار اور نئے ٹیکسوں کے نفاذ پر اپنے تحفظات سے ایف بی آر کو آگاہ کیا ہے ۔ چیئرمین ابف بی آر سلمان صدیق نے تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نیا بجٹ بزنس فرینڈلی ہوگا اور ماضی میں حکومت نے اقتصادی پالیسوں اور بجٹ کی تیاری اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر جو فیصلے کیے ہیں اس روایات کو نئے بجٹ میں دہرایا نہیں جائے گا۔ ایف بی آر کے چیئرمین نے تاجروں وصنعت کاروں سے ملاقات میں نئے بجٹ میں آر جی ایس ٹی کے نفاذ کے اشارے دیئے ہیں اور اس پر ان سے مشاورت بھی کی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.