29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس،کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وفاقی وزرا سے عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد اور مجموعی کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعظم کی زیرصدارت وزیراعظم سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی وزرا سنیٹر رضاربانی،سینیٹر بابر اعوان اور نوید قمر، سابق وزرا نذر گوندل،راجا پرویز اشرف سمیت دیگر پارٹی رہ نماشریک ہوئے۔اس موقع پرحکومت کے لئے اگلے دوسالوں کاروڈمیپ تیارکرنے کے لئے تفصیلی مشاورت کی گئی ، وزرا نے ترقیاتی منصوبوں اور عوام بھلائی کے اقدامات سے متعلق تجاویزپیش کیں۔وزیراعظم کاکہناتھاکہ عوام کوریلیف دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔ اس سے قبل وفاقی وزیرخوارک وزراعت اسرار اللہ زہری نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور اپنی وزارت کی کارکردگی کے بارے میں بریف کیا، وزیراعظم نے انہیں لائیو اسٹاک ڈویژن کا اضافی چارج دینے کا اعلان کیا۔