29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملک کی تقدیر چند گندی مچھلیوں کے ہاتھ نہیں دی جا سکتی،شاہ محمود
جنگ نیوز -
لاہور…سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چند گندی مچھلیوں کو ملک کی تقدیر کے فیصلوں کا اختیار نہیں دیا جا سکتا، وزیراعظم ریمنڈ ڈیوس کی رہائی پر قوم کو اعتماد میں لیں اور حقائق سے پردہ اٹھایا جائے۔شاہ محمود قریشی نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں کہا کہ پیپلزپارٹی اوراتحادی جماعتوں کا اجلاس بلاکرانہیں ریمنڈ ڈیوس کے معاملے کے حقائق سے آگاہ کیاجائے،ان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ کی رہائی سے پاک امریکہ تعلقات بہتر ہونے کے بجائے شدید دھچکا لگا ہے،وہ تو چلا گیا مگر اپنے پیچھے کئی سوال چھوڑ گیاہے۔