تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کیبل آپریٹر کا ہفتے کودن 12بجے سے چوبیس گھنٹے ہڑتال کرنیکااعلان

جنگ نیوز -
کراچی…کیبل آبریٹرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کو12 بجے دن سے24 گھنٹے کے لیے ملک بھر میں ہڑتال کریں گے اوراس دوران جیو نیوز، جیو سوپر سمیت تمام نجی چینل بند کریں گے ۔یہ اعلان پاکستان کیبل اپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین خالد آرائیں اور دیگر عہدے داران نے اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ عہدے داران نے جیو ٹیلیویژن نیٹورک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جیو ٹی وی اور کیبل آپریٹر میں کوئی معائدہ نہیں ہوا اور جیو ٹی وی کی شکایت پر ملک بھر میں ہمارے دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں جسکی وجہ سے کیبل آپریٹر کا کام جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ ان کہا کہ جیوٹی وی کی شکایت پر پیمرا ملک بھر میں جمعرات کے دن سے چھاپے مار ے اور کریک ڈوان کیا اور ہمارے سٹم اور سامان اٹھالیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سامان اور سٹم اٹھانے کی وجہ سے کام جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیوٹی وی عدالت کو گمراہ کررہا ہے کہ ہمارے پاس کیبل کے رائٹس ہیں اور کھبی پی ٹی وی اور کھبی ہمارے خلاف درخواست دائر کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جیو کا آگ ٹی وی میوزیکل چینل ہے جس پر کرکٹ میچ دیکھا کر خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سامان واپس نہ کیا گیا تو ہڑتال کا دائر بڑھا دیں گے اور گلے48 گھنٹوں کے بعد چینلز کی ترتیب میں ردو بدل کیا جائے گا جو ہمارا حق ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.