29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
رواں سال93کروڑ ڈالر مالیت کا گوشت برآمدکیا گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد… رواں مالی سال کے آٹھ ماہ کے دوران 93 کروڑ ڈالر مالیت کا گوشت اور اس سے بننے والی مصنوعات برآمد کی گئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ڈالر کے تناسب کے حساب سے52 فیصد زائد گوشت یا اس سے تیار شدہ مصنوعات برآمد کیں۔ماہرین کے مطابق حکومت کو ایک طرف تو گوشت کی برآمد کو فروغ دینے کے اقدامات کرنے چاہیے تو دوسری جانب زندہ جانوروں کی بے جا برآمدات اور اسمگلنگ کی روک تھام بھی کرنی چاہیے۔جانوروں کی برآمد اور اسمگلنگ سے مقامی سطح پر نہ صرف گوشت اور چمڑے کی قیمتوں میں اضافے ہورہا ہے بلکہ جانور مہنگا ہونے سے دودھ کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔