29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی: فائرنگ سے دو سیاسی کارکن ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی: فائرنگ سے دو سیاسی کارکن ہلاک
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن ہلاک ہوگئے۔کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر بلال مسجد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تیس سالہ نوجوان شدیدزخمی ہوگیا جسے نجی اسپتال منتقل گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔مقتول کی شناخت نعمت اللہ خان کے نام سے ہوئی ہے جو سیاسی جماعت کا کارکن ہے۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ پی آئی بی کالونی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کے رہنما کا بھائی جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی شناخت ذوالفقار مگسی کے نام سے ہوئی ہے۔لاش کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا۔