تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

یمن:مظاہرین کیخلاف کارروائی، کم از کم چھیالیس افراد ہلاک،ایمرجنسی نافذ

جنگ نیوز -
یمن:مظاہرین کیخلاف کارروائی، کم از کم چھیالیس افراد ہلاک،ایمرجنسی نافذ

صنعا…یمن میں حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سرکاری فورسز کی کارروائی میں کم از کم چھیالیس افراد ہلاک ہونے کے بعد صدر علی عبداللہ صالح نے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ صنعا یونیورسٹی کے قریب چوک پر مظاہرہ کرنے والوں پر صدر کی حامی فورسز نے عمارتوں کی چھت سے نشانہ لے کر فائرنگ کی ۔اسپتال کے ذرائع نے چھیالیس مظاہرین کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ چارسو افراد زخمی ہوئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے ایک رپورٹر نے بتایا کہ اس نے دیکھا کہ مظاہرین ان عمارتوں میں داخل ہوگئے اور چھ مسلح افراد کو عمارتوں کی چھتوں سے نیچے پھینک دیا۔مظاہرہ کرنے والے ایک شخص نے کہا مظاہرین پرامن تھے لیکن ان پر گولیاں برسا دی گئیں، اب جب تک صدر صالح عہدہ نہیں چھوڑ دیتے گھر واپس نہیں جائینگے خواہ جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔یمن میں تشدد کی عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے،امریکی صدر بارک اوباما نے یمن کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پرامن مظاہروں کی اجازت کے وعدے پر عمل کریں اور حزب اختلاف سے مذاکرات کریں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.