تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تائیوان میں جاپانی متاثرین کیلئے کانسرٹ

جنگ نیوز -
تائیوان میں جاپانی متاثرین کیلئے کانسرٹ

تائی پے …جاپان کے زلزلے اور سونامی سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے تائیوان میں فنکاروں نے کانسرٹ میں حصہ لیا جس میں ملک کے صدر نے بھی شرکت کی ۔جاپان میں زلزلے اور سونامی کی تباہی نے ہر حساس دل کو متاثر کیا ہے اور دنیا بھر میں انسانیت کا درد رکھنے والے ان مصیبت زدگان کی بھرپور مدد کے لیے اپنی اپنی کوششیں کر رہے ہیں۔تائیوان میں بھی اس فلاحی مقصد کے لیے خصوصی کنسرٹ منعقد کیا گیا ۔جس میں ملک کے معروف فنکاروں کے علاوہ تائیوان کے صدر ما یِنگ جیو، ان کی اہلیہ اور وزیر اعظم نے بھی شرکت کی اور عوام کے فون سنے۔اپنے قائدین اور محبوب فنکاروں کی پر زور اپیلوں سے چند ہی گھنٹوں میں 2 کروڑ 66 لاکھ امریکی ڈالر چندہ اکٹھا ہو گیا۔اس امدادی مہم کو”جد وجہد اور مسکراہٹ“ کا نام دیا گیا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.