تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور : ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق

جنگ نیوز -
لاہور : ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق

لاہور…لاہور کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث دو حافظ قرآن نوجوان جاں بحق ہو گئے پولیس نے ڈرائیور کو گرفتارکر لیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ ڈیفنس ایکس بلا ک میں گھوڑا چوک کے قریب پیش آیا جب سامنے سے آنے والی کار نے موٹر سائیکل سوار دو افراد حافظ محمد مختار اور حافظ عبدالغفارکو کچل دیا جس سے حافظ عبدالغفار موقع پر ہلاک جبکہ حافظ محمد مختار شدید زخمی ہو گیا۔ جسے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ کار ڈرائیور شہریار کو پولیس نے گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.