تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سعودی عرب:مراعات کے شاہی اعلان کے بعد جشن

جنگ نیوز -
ریاض ... سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ کی جانب سے عوام کے لیے مراعات کے اعلان کے بعد دارالحکومت ریاض میں جشن منایا گیا۔شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی تقریر کے بعد ریاض میں عوام کی بڑی تعداد قومی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئی ،انھوں نے اپنے بادشاہ کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا اور شاہ کے حق میں نعرے لگائے۔جمعے کو سعودی فرمانروا نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ہرگز نہیں بخشا جائیگا ۔انھوں نے فساد پھیلانے کی کوششیں ناکام بنانے پر عوام ، علما اورسیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ عبداللہ نے کہا کہ ساٹھ ہزار افراد کو فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں میں نوکریاں دی جائیں گی ،سرکاری ملازمین کو دو ماہ کی اضافی تنخواہ اور طلبہ کو دو ماہ کا وظیفہ فوری اداکرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔شاہ عبداللہ نے ہر بیروزگار کو ماہانہ ایک ہزارریال پندرہ فیصد مہنگائی الاؤنس، بے گھر افراد کیلئے قرضوں اور نئے اسپتالوں کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.