تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سلامتی کونسل کی قرارداد استعماریت کی جارحانہ کوشش ہے،قذافی

جنگ نیوز -
طرابلس ... لیبیا کے رہنما کرنل معمر قذافی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کا کوئی جواز نہیں تھا، لیبیا کے خلاف قرارداد استعماریت کی جارحانہ کوشش ہے۔جبکہامریکا،برطانیہ ،فرانس اور عرب ممالک نے لیبیا کے رہنما معمر قذافی سے کہا ہے کہ وہ اپنے عوام پر حملے بند کریں یا اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت فوجی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔ لیبیا کے شہربن غازی کے گردونواح میں فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، ایک اطلاع کے مطابق بن غازی میں زور داردھماکا سنا گیا۔ مصراتا میں قذافی مخالف قوتوں کے ترجمان نے کہا کہ فوج نے شہر پر ٹینکوں اور بھاری توپ خانے سے حملہ کیا اور گھروں کے علاوہ مساجد اور ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔لیبیا کے رہنما معمر قذافی نے سلامتی کونسل کی قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی جواز نہیں تھا، یہ استعماریت کی جارحانہ کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ قرارداد کے یورپ اور شمالی افریقہ پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سال 2011 میں لیبیا کو نوآبادی بنایا جارہاہے۔معمر قذافی نے مزیدکہا کہ لیبیا کو نوفلائی زون قرار د ینااور فوجی حملہ کرنا نفرت کا اظہار اور نسلی امتیاز نہیں تو اور کیا ہے؟۔دوسری جانب پیرس میں فرانسیسی ایوان صدر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں فوری طور پر جنگ بندی ہو جانی چاہیے اور شہریوں پر ہرقسم کے حملے ختم ہونے چاہئیں۔بیان میں قذافی کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر انھوں نے اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل نہ کیا تو عالمی برادری کی جانب سے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واشنگٹن میں لیبیا کی صورتحال پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر بارک اوباما نے کہا کہ اگر معمر قذافی نے اقوام متحدہ کی قرار داد کا احترام نہ کیاتو لیبیا کیخلاف فوجی کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ معمر قذافی اپنے عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔بارک اوباما کا کہنا تھا کہ قذافی اپنی فوجوں کو آگے بڑھنے سے فوری طور پر روکیں۔امریکی صدر نے کہا کہ معمر قذافی کو اگر ایسے چھوڑا گیا تو وہ مزید جرائم کے مرتکب ہونگے۔انھوں نے واضح کیا کہ مشرقی وسطیٰ میں کسی بھی تبدیلی پر امریکا اثر انداز نہیں ہوگا اور تبدیلی عرب عوام کی مرضی سے آئی گی۔صدر اوباما نے بتایا کہ ہفتے کو لیبیا کے بارے میں پیرس میں ہونے والی کانفرنس میں وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن شریک ہوں گی۔فرانسیسی وزیر خارجہ الائن جوپے نے کہا کہ لیبیا پر حملے کیلیے تیاریاں مکمل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا نفاذ پورے لیبیا میں ہونا چاہیے۔اٹلی نے لیبیا کے خلاف اقوام محدہ کی قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے نو فلائی زون کے نفاذ کے لیے اپنے سات فوجی اڈے دینے کی پیشکش کی ہے۔لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں معمر قذافی کے حامیوں نے اقوام متحدہ کی قرارداد کیخلاف مظاہرہ کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.