تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان:زلزلے کے 8 دن بعد ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان میں زلزلے اور سونامی کے 8 دن بعد ایک شخص کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا، فوکوشیما کے ایٹمی پلانٹ میں کولنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ۔ شمال مشرقی جاپان میں زلزلے اورسونامی ک کو ایک ہفتے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے ایک نوجوان کو زندہ نکال لیا۔ملبے سے نکالے جانے کے بعد اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب زلزلے سے متاثر فوکو شیما کے ایٹمی پلانٹ میں کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے،نیوکلیئر اینڈ سیفٹی ایجنسی نے بتایا کہ چاروں متاثرہ ری ایکٹروں کی بجلی آج بحال کردی جائے گی۔انجینئروں نے تابکاری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پاور کیبل بچھا دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.