تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان،ہلاک اور لا پتہ افراد کی تعداد18ہزار ہوگئی

جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان کی پولیس نے زلزلے اور سونامی کے بعد ہلاک اور گم شدہ افراد کی تعداد18 ہزار کی تصدیق کردی ہے ۔ری ایکٹرز کوٹھنڈا کرنے کے لیے جزوی طور پر بجلی بحال کردی گئی ہے،جب کہ گیس دھماکے سے بچنے کے لیے ری ایکٹر5 اور 6 کی چھتوں میں سوراخ کردیاگیا۔ جاپانی انجینئرز نے کچھ نیوکلئیر پاور پلانٹ میں بجلی بحال کردی،اور آٹھ دن بعد ملبے سے ایک شخص کوزندہ نکال لیاگیا ہے،،جس کو گھر بھیجنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،دوسری طرف گیس دھماکے سے بچنے کے لیے ری ایکٹر5 اور 6 کی چھتوں میں سوراخ کیاجارہاہے،،ری ایکٹر کوٹھنڈا کرنے والی بجلی کی بحالی کاکام روک دیاگیا،انجئیرز کا خیال ہے کہ بجلی بحالی کی کوششیں تابکاری روکنے کے کام میں روکاٹ بن رہی ہیں۔ان کاکہناہے فوکوشیما پاور پلانٹ میں4ری ایکٹرز کو آج بجلی مل جائے گی جب کہ باقی دو کے لیے کام کل کیاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.