29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ٹوردی پاکستان سائیکل ریس کے شرکاء گجرا ت سے راولپنڈی روانہ
جنگ نیوز -
گجرات…ٹور دی پاکستان سائیکل ریس کے 46سائیکلٹ 10ویں مرحلے میں گجرات سے راولپنڈی روانہ ہوگئے ہیں ۔16ویں ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس کے شرکا10ویں مرحلے میں 46سائیکلٹ 176 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے گجرات سے رالپنڈی پہنچیں گے ۔ نویں مرحلے میں 46 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ 120 کلو میٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 36 منٹ اور 11سکینڈ میں طے کر کے افغانستان کے حشمت خان نے یہ مرحلہ اپنے نام کر لیا جبکہ دوسرے نمبر پر محمد صابر علی اور تیسرے نمبر پر رابن روفی رہے۔