تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور سمیت صوبہ خیبرپختونخوا میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔پشاور میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے پشاورشہر اورصدر کے ملحقہ علاقوں میں ایک مرتبہ پھر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں پینے کی پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے جبکہ کاروباری طبقہ پر بھی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔پیسکو ترجمان شوکت افضل نے جیو نیوز کو بتا یا کہ شاور کے شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 9 گھنٹے ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں بجلی کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے شوکت افضل کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختون خوا میں شارٹ فال 700 میگاواٹ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.