29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور:قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے پر مقتولین کے ورثاکا احتجاج
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے سمن آباد میں پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ درج نہ کیا۔ جس پر مقتولین کے ورثا سراپا احتجاج بن گئے۔نیا مزنگ کے علاقے میں گزشتہ روز دو افراد زاہد اور بشیر کو قتل کر دیا گیا۔ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا اور مقتولین کے ورثا کو ٹرخاتی رہی۔ مقتولین کے ورثا نے پولیس کے خلاف سمن آباد تھانے کے باہر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ پولیس واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو فوری گرفتار کرے۔