تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اوباڑو،شوہرنے بیوی کوعدالت کے احاطے میں قتل کردیا

جنگ نیوز -
اوباڑو … اوباڑو میں شوہر نے بیوی کو عدالت کے احاطے میں فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک شخص جمال مہر نے خلع لینے کے لیے آنے والی اپنی بیوی سائرہ بانو کو عدالت کے احاطے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور تھانے پہنچ کر ڈرامہ رچایا کہ اس کی بیوی کو اس کے بھائی نے قتل کر دیا ہے تاہم پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کوگرفتار کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.