29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان، وفادار کتا سونامی سے متاثرہ زخمی ہمسفر کو چھوڑنے پر تیار نہیں
جنگ نیوز -
ٹوکیو…سی ایم ڈی…کتوں کو انسانوں کا بیحد وفادار مانا جاتا ہے جس کی کئی مثالیں بھی موجود ہیں تاہم کتے اپنے ساتھیوں بشمول ہمسفر سے بھی اتنی وفاداری دکھاتے ہیں جتنا کہ انسانوں سے۔اس کی تازہ ترین مثال گذشتہ دنوں زلزلے اور سونامی سے بری طرح تباہ ہونے والے ایک جاپانی علاقےIbaraki Perfecture میں دیکھنے کو ملی جہاں ایک کتا اپنے زخمی ہمسفر کوچھوڑ کر جانے پر تیار نہیں ہوا اور وہیں اس کے لیے مدد حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف نظر آیا۔اس وڈیو میں اس کتے کی وفاداری کی داستان دکھائی گئی ہے جو تباہ شدہ علاقے کی کوریج کے لیے جانے والے رپورٹرز سے مدد حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس کتے کو بعد ازاں اس کے ساتھی کے ہمراہ جانوروں کے ماہرین کی ٹیم نے ناصرف بچاکر دوسرے علاقے میں منتقل کیا بلکہ زخمی کتے کو ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔