29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کشمیرکونسل ای یو کی”ایک ملین دستخط مہم“ فرانس پہنچ گئی
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ… کشمیرکونسل ای یو کے زہر اہتمام یورپ بھرمیں جاری ”ایک ملین دستخط مہم“ فرانس پہنچ گئی کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید کی قیادت میں فرانس کے درالحکومت پیرس میں آج دوپہر بارہ بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گاکیمپ کے لئے باقائدہ پولیس نے سید علی رضاسیدکی درخواست پر بروز ہفتہ 12بجے سے شام 4بجے تک فرانس کے درالحکومت پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے ”ایک ملین دستخط مہم ،،کیلئے کیمپ لگانے کی اجازت دے دی ہے س جسکے مطابق آج مورخہ 19مارچ بروز ہفتہ دن بارہ بجے سے شام چار بجے تک کشمیرکونسل ای یو کیمپ لگائے گا۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیرپر کونسل کی یورپ میں جاری جدوجہدکامقصدیورپی عوام کو کشمیر کی اصل صورتحال سے ان کو آگاہ کرنا ہے جو یورپی طرز کے طریقوں سے جاری ہے ۔ کشمیرکونسل ای یو اس قسم کے دیگر ذرائع بھی استعمال کرے گی تاکہ مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرکے کشمیریوں کو حق خوداردیت دیلانے کی راہ ہمور ہوسکے انہوں بتایا کہ پہلی دفعہ گذشتہ سال کشمیرکونسل ای یو نے بلجیم کی مرکزی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیرپر ایک سیمینار منعقد کیا اور اپنی نوعیت کی پہلی ”ایک ملین دستخط مہم“ یورپ میں شروع کی ۔ اب تک بلجیم اور ہالینڈ میں بے شمار یورپی لوگوں نے اس مہم کے دوران دستخط کرکے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیاہے۔ اب یہ مہم فرانس پہنچ چکی ہے اگلے مرحلہ میں برطانیہ جائے گی کشمیرکونسل ای یو ، یورپ کی مختلف تنظیموں اور حلقوں سے رابطے میں ہے اوراسے اپنی جدوجہد میں ان تنظیموں اور اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔ کشمیرکونسل ای یو اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آوازبین الاقوامی فورموں پر اٹھاتی رہے گی۔