تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

انڈس کیبل ایسوسی ایشن کا کیبل آپریٹرز ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان

جنگ نیوز -
میر پور خاص…اندرون سندھ کیبل آپریٹ کرنیوالی انڈس کیبل ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارباب نے کیبل آپریٹرز کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔میرپور خاص میں انڈس کیبل ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارباب نے بتایا کہ انڈس کیبل کے تحت اندرون سندھ میں جامشورو، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ ، تھرپارکر ، سکھر ، دادو ، بدین ، ٹھٹھہ ، گھارو اور لاڑکانہ سمیت مختلف علاقوں میں کیبل پر ٹی وی چینلز کی نشریات بلا تعطل دکھائی جائیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ سپریم کورٹ احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہیں اورانڈس کیبل کا کیبل آپریٹرز کی ہڑتال سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.