29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جیو سوپر کو میچ دکھانے سے روکنے کیخلاف ن لیگ کی تحریک التوا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ نون نے جیوسوپر کو کرکٹ ورلڈ کپ کے آج ہونیوالے پاکستان کے اہم میچ ، کیبل پر دکھانے سے روکنے کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی ہے۔مسلم لیگ نون کے ارکان اسمبلی رانا محمودالحسن، نثار تنویر، وسیم اخترشیخ، شیریں ارشد، راجا اسد اور دیگر کے دست خطوں سے تحریک التوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے ۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پر وار ، شدید احتجاج کے قابل ہیں، جیوسوپر نے ورلڈکپ دکھانے کے حقوق لئے اور اعلیٰ عدالتیں اس پر حکم بھی جاری کرچکی ہیں، تحریک میں کہا گیا ہے کہ پیمرا مختلف طریقوں سے جیو کو ورلڈ کپ دکھانے کی ضمن میں تنگ کررہی ہے اور اس کی وجہ سے ناظرین ، پاکستان اور آسٹریلیا کا اہم میچ دیکھنے سے محروم رہیں گے ۔