تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کا جیت کیلئے بنگلا دیش کو 285رنز کا ہدف

جنگ نیوز -
میرپور…ورلڈ کپ کرکٹ کے ایک اور اہم میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو جیتنے کیلئے285 رنز کا ہدف دیا ہے۔میرپور میں جاری میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کپتان گریم اسمتھ اور ہاشم آملہ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں98 رنز بنائے، گریم اسمتھ45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ہاشم آملہ نے51رنز کی اننگز کھیلی،جے پی ڈمینی کے جلد آؤٹ ہوجانے کے بعد جیک کیلس اور ڈو پلیسی نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور8 وکٹ پر284 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، کیلس نے69 رنز کی اننگز کھیلی، ڈوپلیسی52 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، بنگلا دیش کی جانب سے روبل حسین نے3 جبکہ کپتان شکیب الحسن نے دو وکٹیں حاصل کیں، کامیابی کی صورت میں بنگلا دیش کی ٹیم کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.