29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بالائی علاقوں میں بارش،برفباری جاری،سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،،جبکہ سندھ کے کئی شہر گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔گلگت بلتستان کے علاقوں اسکردو،استور،دیامر،چلاس اور غذر میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ گذشتہ رات سے جاری ہے ، جس سے کئی رابطہ سڑکیں ایک بار پھر بند ہو گئی ہیں ،بارش اور برف باری سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ مری میں بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ایبٹ آباد میں موسم ابر آلود ہے ،سوات ،گلیات ،مانسہرہ ،بٹ گرام اور کوہستان میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے،مظفر آباد،اٹھمقام ،وادی نیلم سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعدموسم سرد ہوگیا ہے۔سندھ کے مختلف شہروں میں دن میں درجہ حرارت 40ڈگری تک پہنچ جاتا ہے ،،گرمی میں اضافے کے ساتھ ٹھنڈے مشروبات کی مانگ اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔