29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیبیا: قذافی کی جنگ بندی کے باوجودبن غازی میں حملوں کی اطلاعات
جنگ نیوز -
طرابلس…لیبیا کو نوفلائی زون بنائے جانے کے بعد بھی متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں،قذافی کاکہناہے کہ جنگ بندی کردی گئی ہے توباغی کہتے ہیں کہ مصراتا اور بن غازی اب بھی نشانے پر ہیں۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آج صبح بن غازی میں دھماکاسناگیاجس سے عمارتیں لرز کر رہ گئیں۔گزشتہ روز لیبیا کونو فلائی زون بنانے کی اقوام متحدہ کی قرارداداتفاق رائے کے بعد منظور کرلی گئی تھی، جس کے بعد معمرقذافی نے لیبیا کی عوام کے لیے جنگ بندی کااعلان کردیا،جبکہ باغیوں کی جانب سے مسلسل حملوں کی اطلاعات موصو ل ہوتی رہیں جس کی ویڈیوسوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پرجاری کردی گئی۔