29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
خواتین فوجیوں میں خودکشی کی شرح تین گنابڑھ گئی،رپورٹ
جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک…حالت جنگ میں خواتین فوجیوں میں خود کشی کی شرح تین گنا زیادہ ہوگئی۔امریکی اخبار’یو ایس ٹو ڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق جنگ میں خاتون فوجیوں کی خود کشی کی شرح ایک لاکھ میں 5سے بڑھ کر 15ہو گئی ہے۔مریکی اخبار کی طرف سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا کہ سائنسدانوں کو اس بات کا یقین نہیں ہے مگر کہتے ہیں کہ عورتیں جنگی زونز میں مردوں کی نسبت الگ تھلگ محسوس کرتی ہیں۔اس کے علاوہ بچوں اور دیگر پیاروں کو چھوڑ نے کی وجہ سے بھی زیادہ تشویش کا شکار ہوتی ہیں۔اس تحقیق پر50 ملین ڈالر خرچ کیے گئے ،تاہم تحقیق میں کہا گیا کہ عراق اور افغانستان میں خواتین فوجیوں کی خود کشی کا خطرہ اب بھی کم ہے۔ ان فوجی خواتین اور مردوں کو شادی کسی نہ کسی طرح اپنے آپ کو مارنے سے کچھ حد تک روکتی ہے۔ تاہم غیر شادی شدہ اورطلاق یافتہ فوجی اہلکاروں میں خود کشی کی شرح دو گنا زیادہ ہے۔