تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بچن خاندان37.55کروڑروپے انکم ٹیکس ادا کرے گا

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…اس سال بالی وڈ پر حکمرانی کر نے والا بچن خاندان 37.55کروڑروپے انکم ٹیکس ادا کرے گا۔سپر اسٹارامیتابھ بچن ان کے بیٹے ابھیشک بچن اور بہو ایشوریارائے بچن اپنی گزشتہ سال کی آمدنی پراجتماعی طور پر 37.55کروڑروپے کا انکم ٹیکس ادا کر یں گے ۔سال 2010سے2011تک کا عرصہ بچن خاندان کے لئے منافع بخش سال رہا ہے اور بڑی بجٹ کی فلموں کے ساتھ ساتھ ایشوریا ،امیتابھ اور ابھیشک کئی اشتہارات میں بھی جلوہ گر ہو ئے۔بچن فیملی نے با لی وڈ کے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کر نے والے خاندان کے اعزاز کو اس سال بھی بر قرار رکھتے ہو ئے مسلسل بھا ری ٹیکس ادا کر نے کی بہترین مثال قائم کر دی ہے۔اس فہرست میں اکشے کمار18کروڑروپے ،ریتک روشن15 اور شاہ رخ خان 15کروڑ انکم ٹیکس کی ادائیگی کے ساتھ بالترتیب دوسرے ،تیسرے اور چوتھے نمبروں پر موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.