29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بعض کیبل آپریٹرز کا ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی …ملک کے مختلف شہروں میں کیبل آپریٹرز کی جانب سے چینلز کی بندش کیخلاف کیبل آپریٹرز نے لاتعلقی کا اظہارکردیا۔گلوبل کمیونی کیشن کیبل سروس نے ہڑتال سے لا تعلقی کا اظہارکیا جبکہ ملتان میں سونی کیبل کے مالک رانا ایوب اور دیگر کیبل آپریٹرز کاکہنا ہے کہ چند شرپسند عناصر ہڑتال کراکر لڑائی کرانا چاہتے۔ رانا ایوب کاکہنا تھاکہ جیو قومی چینل ہے اور لوگ جیو کے بغیر ٹی وی نہیں دیکھنا چاہتے۔ رانا ایوبن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے اور سونی کیبل، سٹی میڈیا ڈاٹ کام اور سٹی وائڈ کیبل ہڑتال نہیں کررہے۔میاں چنوں کے نواحی علاقے محسن وال میں نیو اسٹار کیبل نیٹ ورک جبکہ کچہ کوہ میں اسٹار کیبل نیٹ ورک نے ہڑتال کرنے سے انکار کردیا۔حیدر آباد میں وردہ کیبل نیٹ ورک نے بھی ہڑتال سے لا تعلقی کا اعلان کردیا۔بدین کیبل نیٹ ورک ایسوسی ایشن کے صدر مرتضیٰ خاص خیلی کے مطابق بدین، گولارچی، ٹنڈو باگو، تلہار اور ماتلی سمیت ضلع کے تمام شہروں میں جیو سمیت تمام نشریات دکھائی جارہی ہیں۔ٹنڈوجام میں فرینڈ کیبل نیٹ ورک نے کیبل آپریٹرز کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔میاں والی میں بھی کسی کیبل آپریٹر نے ہڑتال نہیں کی، نشریات معمول کے مطابق جاری ہیں۔شفیق ڈوگر کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے مطابق سرگودھا، خوشاب،میاں والی اور بھکر میں کسی کیبل آپریٹرزہڑتال نہیں کررہے۔شفیق ڈوگر کے مطابق ہڑتال کی کال دینے والوں نے اعتماد میں نہیں لیااور ہڑتال اپنے ذاتی مفادات کیلئے کی جارہی ہے،حب میں نمائندہ کیبلز آپریٹرز ایسو سی ایشن نعیم بلوچ کے مطابق ہڑتال سے کوئی تعلق نہیں ہے،تمام چینلز کی نشریات جاری ہیں۔راول پنڈی مری روڈ پر کیبل نشریات معمول کے مطابق جاری ہیں۔