تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کیبل آپریٹر عوام کو ”سرکاری سچ “ سننے پر مجبور نہ کریں، پرویز رشید

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب حکومت کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ کیبل آپریٹرز عوام کوسچی خبروں کی بجائے سرکاری سچ سننے پرمجبور نہ کریں۔لاہور سے جاری بیان میں سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز عوام کو اطلاعات اورتفریح فراہم کرنیوالے چینلز بند نہ کریں۔ اگرکیبل آپریٹرز کو حکومت سے شکایت ہے تو سرکاری چینل کی بجائے پرائیویٹ چینلز پرپابندی لگانا درست نہیں۔ سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ چینلز بند کرنے کی بجائے کیبل آپریٹرز کو احتجاج کا دوسرا راستہ تلاش کرنا چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.