تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سی آئی اے کا پاکستان میں متعین اپنے اہلکاروں کا ازسر نو جائزہ

جنگ نیوز -
واشنگٹن …فارن ڈیسک…سی آئی اے نے پاکستان میں ڈیوس کیس کے پس منظرمیں سیکورٹی اہلکاروں کے جائزہ لینے کا آغاز کردیا۔ امریکی اخبار’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق سی آئی اے نے ڈیوس کیس کے بعد بیرون ممالک اپنے اہلکاروں کی تربیت اور تعیناتی کا محکمانہ جائزے کا آغاز کیا ہے جس سے سفارتی بحران اور دونوں ملکوں کی کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تعلقات کا از سر نو جائذہ لینا پڑا۔ ایجنسی بیرونی دنیا میں بھیجے گئے سکیورٹی گارڈز کے فیصلے کی تحقیقات کرے گی ان کی سفارتی ذمہ داریوں میں ان کی سرگرمیوں کے دائرے کار متعین کرنا،غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ معاملات کے ضوابط اور مہلک طاقت کے استعمال کا طریقہ کار کے قوانین کا جائزہ لینا شامل ہے۔حکام کے مطابق ریمنڈ کے طریقہ کار پر نظرثانی کی امید نہیں۔ اندرونی جائزے کا آغاز کے فیصلے نے سی آئی اے کے اعلیٰ حکام کے درمیان تشویش پیدا کردی ہے۔سی آئی اے کے ڈائریکٹر لیون نے جائزے کے احکامات گزشتہ ماہ دیے تھے۔جس کا مقصدایجنسی کے سیکورٹی حکام کی صلاحیت، آپریشن اور عملے کی حفاظت مضبوط بنانا ہے۔ ہاوٴس انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اسے ڈیوس کے عمل میں غلطی نظر نہیں آتی تاہم اس واقعے نے امریکا اور پاکستان کے درمیان اعتماد کی فضا خراب کی اور تعلقات میں تشویش پیدا کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.