29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
راجر فیڈرر اور نواک جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے
جنگ نیوز -
لاس اینجلس …انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک سابق چمپئن راجر فیڈرر اور سربیا کے نواک جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔انڈین ویلز میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے فرنچ حریف رچرڈ گیسکوئے کو چھ،،دو اور چھ،،چار سے زیر کرکے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا۔ان کا سامنا تین مرتبہ کے چمپئن راجر فیڈرر سے ہوگاجنہوں نے ہم وطن سوئس کھلاڑی اور ڈبلز پارٹنر اسٹینس لاس واورینکا کو چھ،تین اور چھ،چار سے زیر کر لیا۔ ٹاپ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال اور ارجنٹینا کے یو آن ڈیل پوٹرو پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں۔