تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بر طانیہ کے سفاری پارک میں شر ارتی بندروں کے ٹولے کی سر گر میاں

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی… بندر کے ہاتھ ناریل لگنے کا محاورہ تو آپ نے سنا ہی ہو گا لیکن اگر بندر وں کے ہاتھ کوئی گاڑی لگ جائے تو وہ اس کاکیا حشرکریں گے یہ ہم آپ کو دکھاتے ہیں۔ برطانیہ کے ایک سفاری پارک میں گاڑی والے افراد کے داخلے پر پابندی کی وجہ سے بندروں کو کافی عرصے سے گاڑیوں سے چھیڑ چھاڑ کاموقع نہیں ملا تھا لہذٰا اس لیے پارک انتظامیہ نے ان کا دل بہلانے کے لیے انہیں مرسڈیز گاڑی فراہم کردی۔گاڑی کے پاس جانے کا موقع ملنے کی دیر تھی کہ بندروں نے اپنی دو سال کی محرومی کا ازالہ ایسے منفرد انداز میں کیا کہ پارک انتظامیہ کا منہ کُھلا کا کُھلا رہ گیا۔پہلے تو پارک میں موجود بندروں کی ٹولی نے اس شاندار مر سیڈیز پرچڑھ کر خوب دل بہلایا اور پھر انھیں کچھ ایسی شرارت سوجھی کہ منٹوں میں مر سیڈیز کے مختلف حصوں کو انھوں نے جگہ سے ہی نکال پھینکا۔ ہر بندر دوسرے بندر سے شرارت میں سبقت لے جانے کیلئے مرسیڈیز کو نقصان پہنچاتارہا اور اسی کھیل میں دیکھتے ہی دیکھتے پوری کی پوری گاڑی ان بندروں کے ہاتھوں میں آگئی۔ ان بندروں نے مرسیڈیز کی بیرونی باڈی کے ساتھ ساتھ اس کے ٹائر،نمبر پلیٹ یہاں تک کے اندر رکھے ہو ئے سامان کو نکال کر ہوا میں لہرا تے ہوئے اپنی فتح کا اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.