29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جنوبی افریقا سے شکست: بنگلادیش کا کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور
جنگ نیوز -
میرپور…ورلڈ کپ کرکٹ کے ایک اور میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو 206 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی، جس کے بعد بنگلا دیش کی کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امیدیں ختم ہوگئی ہیں۔میرپور میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جیک کیلس، ہاشم آملہ اور ڈو پلیسی کی نصف سنچریوں کی مدد سے جنوبی افریقا نے8 وکٹ پر284رنز بنالئے، کیلس69 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، ڈوپلیسی نے 52 اور ہاشم آملہ نے51 رنز بنائے، بنگلا دیش کی جانب سے روبل حسین نے3 جبکہ کپتان شکیب الحسن نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں بنگلا دیشی ٹیم جنوبی افریقی بولرز کے آگے بے بس نظر آئی، پوری ٹیم صرف28 اوورز میں78رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان شکیب الحسن کے سوا کو بھی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں نہ پہنچ سکا، رابن پیٹرسن نے4 اور سوٹسوبے نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سوبے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔