29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ابھی صرف علامتی ہڑتال کی جا رہی ہے،کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن
جنگ نیوز -
اسلام آباد…کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وہ آج جیوسوپر سمیت ملک کے نجی چینلز کی نشریات روک کر صرف علامتی ہڑتال کررہے ہیں اور معاملات حل نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال کا عمل جاری رکھا جائیگا ۔کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر افضل قاضی، سیکریٹری جنرل عمران ندیم نے اسلام آباد کے پریس کلب میں نیوزبریفنگ کے دوران بتایا کہ آج نجی چینلز کو24 گھنٹوں کیلئے بند کیا جارہا ہے اور یہ صرف علامتی ہڑتال ہے، معاملات حل نہ ہوئے تو مزید اقدام اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جیوسوپر کو کیبل پر کرکٹ ورلڈ کپ دکھانے کے حقوق حاصل نہیں ہیں اسے صرف سیٹلائٹ سے میچز دکھانے کے حقوق ہیں۔کیبل آپریٹرز نے کہا کہ پیمرا کو چاہئے کہ وہ ہراساں کرنے کا عمل روک دے اور پیمرا کیخلاف عدالت سے رجوع کیا جائیگا۔