29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جڑواں شہروں میں تیز بارش ،کئی مقامات پر ژالہ باری،سردی لوٹ آئی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راول پنڈی میں آج دن میں سیاہ بادل چھانے کے ساتھ تیز بارش اور کئی مقامات پر ژالہ باری ہوئی جس سے موسم میں سردی کا احساس واپس لوٹ آیا ۔جڑواں شہروں میں موسم آج صبح سے ہی ابر آلود تھا تاہم دوپہر کے وقت اس کی شدت میں اضافہ ہوا اور سیاہ گھٹائیں آسمان پر چھا گئیں ۔ اسلام آباد اور راول پنڈی کے کئی مقامات پر اچانک موسلادھار بارش ہوئی اور کئی جگہ تیز ژالہ باری بھی ہوئی ، موسم کی اس تبدیلی سے فضا میں خنکی پیدا ہوگئی ،تاہم بارش اور ژالہ باری کے اس اچانک سلسلے کے بعد اب مطلع صاف ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دونوں شہروں میں آج شام اور رات کو بھی بارش کا امکان ہے۔