تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ریمنڈ کی رہائی کیخلاف مسلم لیگ ق کا پشاور میں احتجاج

جنگ نیوز -
پشاور…دو پاکستانیوں کے قاتل امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کیخلاف پاکستان مسلم لیگ ق نے پشاور میں احتجاجی ریلی نکالی۔ریلی کا آغاز ایف سی چوک سے ہوا جس میں مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر انتخاب خان چمکنی، ایم پی اے نگہت اورکزئی اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے بینرزاور پلے کارڈزاٹھارکھے تھے۔ریلی کے شرکا مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پشاور پریس کلب پہنچے جہاں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مقررین نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی اور ڈرون حملوں کی مذمت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.