29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سیدنامحمد برہان الدین کاصد سالہ جشن ولادت، بوہرہ جماعت کی تقریبات
جنگ نیوز -
کراچی …داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی رہبر ڈاکٹر سیدنامحمد برہان الدین کے صد سالہ جشن ولادت کے سلسلے میں کراچی میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیاگیا۔ کراچی میں شہید بینظیر بھٹوپارک میں ہونے والی تقریب میں شہر کے مختلف علاقوں.سے تعلق رکھنے والے بوہرہ کمیونٹی کے مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔رنگارنگ تقریب کا آغاز شرکا پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے کی گئی۔ تقرینب میں توجہ کا حامل ایک خوبصورت جلوس تھا جس نے وسیع وعرض سبزہزار کا چکرلگایا،اس موقع پر برہانی گارڈز وسکاوٴٹس کے دس سے زائد بینڈزنے جلوس کے ساتھ نغمہ سرائی کی ۔جلوس کے بعد سالگرہ کی خوشی میں چارمنزلہ کیک کاٹا گیا اور فضا میں کبوتر اور غبارے چھوڑے گئے اورتقریب کے اختتام پرآتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔اس سے قبل پاکستان چوک آدم محلہ میں سیدنابرہان الدین کی صد سالہ سالگرہ کی مناسبت سے100کلو وزنی کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پرشرکا کا کہنا تھا کہ صد سالہ جشن صرف مذہبی تقریبات تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں سماجی و معاشرتی حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیاہے۔