تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

چترال کی تاریخ میں پہلی بار خواتین اور بچوں کا احتجاجی مظاہرہ

جنگ نیوز -
چترال کی تاریخ میں پہلی بار خواتین اور بچوں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف پرواک کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔احتجاجی واک میں مردوں کے علاوہ بچوں اور خواتین نے بھی شرکت کی ۔ مظاہرین نے سنوغر سے پرواک تک واک کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کر رہے تھے پرواک کے مقام پر جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا جس سے چترال کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون سارہ بی بی نے بھی خطاب کیا اور حکومت سے پینے کے صاف پانی کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.