29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پی سی ایس افسران نے حدود سے تجاوز کیا ، رانا ثناء اللہ
جنگ نیوز -
لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی سی ایس افسران نے حدود سے تجاوز کیا اور سول سیکرٹریٹ میں توڑ پھوڑ کی۔لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بیس پی سی ایس افسران کو شوکاز نوٹس دیئے گئے ہیں جبکہ70کے قریب افسران کو گرفتار کیا گیا۔ پی سی ایس افسران کے چھیانوے فیصد مطالبات حل ہو چکے تھے مگر انہوں نے سرکاری کام کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وفاق کے فارمولے کے تحت صوبوں میں ڈی ایم جی افسران کی تعیناتی جاری رہے گی۔ ایک سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عوام کی خدمت کریں، آئندہ بجٹ میں ان کیلئے اضافی رقم مختص کی جائیگی۔