29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کیبل آپریٹر جیو کے چینلز کی بندش فی الفورختم کریں،سندھ ہائی کورٹ
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے تمام کیبل آپریٹرز کو حکم دیا ہے کہ جیو گروپ کے تمام چینلز کی غیر قانونی بندش ختم کرکے آئندہ ایسی بندش سے با زرہیں۔جیو کی جانب سے پٹیشننمبر2011/821 امجد حسین شاہ بخاری نے داخل کی، جس کی سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ جیو گروپ کے تمام چینلز کوفی الفور بحال کیا جائے اورکیبل پر جیو چینلز کی پوزیشن بھی تبدیل نہ کی جائے۔