29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی :مختلف علاقوں میں فائرنگ، چار افراد ہلاک، چار زخمی
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں گذشتہ رات سے اب تک فائرنگ کے واقعات میں چار افراد ہلاک اور4 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق آگرہ تاج کالونی کے علاقے کچھی مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ابو الحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے30 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔مقتول سیاسی جماعت کا کارکن تھا،پی آئی بی کالونی میں ابراہیم مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کے رہنما کا بھائی ہلاک ہوگیا۔منگھوپیر کے علاقے پختون آبادمیں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص ہلاک اوراس کے دوبیٹے زخمی ہوگئے۔